(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین روس جنگ ختم ہوگی، کب ہوگی یہ نہیں بتا سکتا۔
امریکی صدر ٹرمپ سے یوکرینی صدر زیلنسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔یوکرینی صدر اس بار بھی فوج کی طرز کا سوٹ پہن کر ملاقات میں شریک ہوئے۔
اس دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ روسی صدر بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں جنگ سب کیلئے بہتر انداز میں ختم ہو۔
انہوں نے کہ یوکرین روس جنگ ختم ہوگی، کب ہوگی یہ نہیں بتا سکتا۔نہیں چاہتا کہ معاملہ سال 2 سال کیلئے حل ہو اور پھر لڑائی شروع ہوجائے۔ہم روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن قائم کریں گے۔ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ معاملات ٹھیک رہے تو یوکرین اور روسی صدر کیساتھ سہ فریقی میٹنگ کرینگے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کردیا۔انہوں نے کہا کہ 6 جنگیں ختم کرائیں ، یہ کوئی آسان کام نہیں ۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں ۔ہمیں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرنی چاہیئے۔