ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول ملتوی کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے یہ فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد کیا۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 جنوری کو انتخابات کیلئے جاری شیڈول واپس لیتا ہوں۔ گلگت بلتستان انتخابات کیلئے نیا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی نے انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔ اکثریتی جماعتوں نے سرد موسم کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نے گزشتہ دنوں 24 جنوری کو گلگت بلتستان انتخابات کیلئے شیڈول منظور کیا تھا۔