عدالت سے فرانس میں 40سال قید کاٹنے والے لبنانی رہنما کی مشروط رہائی

عدالت سے فرانس میں 40سال قید کاٹنے والے لبنانی رہنما کی مشروط رہائی
کیپشن: عدالت سے فرانس میں 40سال قید کاٹنے والے لبنانی رہنما کی مشروط رہائی

ویب ڈیسک: فرانسیسی عدالت نے چالیس سال قید کاٹنے والے لبنانی شہری جارج ابراہیم عبداللہ کی مشروط رہائی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت وہ فرانس چھوڑنے کے بعد آزاد ہوں گے۔

پیرس کی اپیل کورٹ نے 25 جولائی کو عبداللہ کی رہائی کی مشروط اجازت دی، انہیں فرانس سے ڈی پورٹ ہو کر اپنے آبائی ملک لبنان جانا ہوگا۔

جارج عبداللہ کون ہیں؟

جارج عبداللہ لبنانی انقلابی تنظیم کے سابق رہنما ہیں اور انہیں 1987 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر 1982 میں پیرس میں امریکی فوجی اتاشی چارلس رے اور اسرائیلی سفارت کار یاکوف بارسیمنٹوف کے قتل کے الزامات تھے، جبکہ 1984 میں امریکی قونصل جنرل رابرٹ ہومے پر قاتلانہ حملے کا الزام بھی ان کے خلاف عائد کیا گیا تھا۔

امریکا اور فرانسیسی استغاثہ نے طویل عرصے تک ان کی رہائی کی مخالفت کی اور عدالتیں اب تک ان کی آٹھ درخواستیں مسترد کر چکی تھیں۔ تاہم، فروری میں ہونے والی ایک سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ عبداللہ کو متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کو زرِ تلافی کی ادائیگی پر غور کرنا چاہیے۔

فی الحال عبداللہ کے وکلا، لبنانی حکام یا امریکی سفارتخانے کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News