وینزویلا کیساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے ، امریکی صدر

وینزویلا کیساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے ، امریکی صدر

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کےساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں۔

خیال رہے کہ  چند روز قبل ا مریکی صدر ٹرمپ نے پابندیوں کے تحت وینزویلا سے آنے اور جانے والے آئل ٹینکرز کی ناکہ بندی کا حکم دیا تھا، جس سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ  بڑھ گیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا نے وینزویلا کے قریب پکڑے گئے ایک تیل بردار جہاز کو بھی قبضے میں لیا ہے۔

امریکا اب تک 28 کشتیوں پر حملے ہو چکے ہیں، جن میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک ڈبل ٹیپ اسٹرائیک بھی شامل ہے جسے اس وقت کانگریس کی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے فون انٹرویو میں امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ وہ اس امکان کو مسترد کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرتا۔

پھر سوال کیا گیا کہ کیا یہ اقدامات جنگ کا سبب نہیں بن سکتے تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک امکان ہے، مزید تیل بردار جہاز ضبط ہوں گے۔

Watch Live Public News