غزہ بورڈ آف پیس اجلاس، امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس، امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا

(ویب ڈیسک ) غزہ بورڈ آف پیس اجلاس کے بعد  امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گلے لگا لیا۔

امریکی صدر کی زیرِ صدارت غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس ہوا جس میں کئی عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بورڈ آف پیس کے اجلاس کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو ہوئی۔اس موقع پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

تقریب کے احتتام پر انہوں نے شہباز شریف کو سب کے سامنے گلے لگایا۔

اس سے پہلے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی کھل کر تعریف کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کو بہت پسند کرتا ہوں، پاک بھارت جنگ کے دوران شہباز شریف کے ساتھ تعلقات مضبوط بنے، ان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور فیلڈ مارشل زبردست فائٹر ہیں ۔

Watch Live Public News