(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے قانون سازی کی سفارش کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹس ملکی جمہوری اداروں کا اہم ستون ہیں ۔ جو مقامی سطح پر لوگوں کو سہولیات اور ان کے مسائل حل کرتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسے قومی مسئلہ سمجھتے ہوئے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کے لئے گورنمنٹ کو سفارشات بجھوائی ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گورنمنٹ سے کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کی میعاد کے اختتام یا تحلیل کے وقت جو لوکل گورنمنٹ قوانین ہوں اس کے تحت الیکشن ہو۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یاد رہے کہ یہ سفارشات اس لیے بھیجی گئی ہیں کہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کروانا نہیں چاہتی، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وفاقی ، صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔