(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو کو غیرقانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام لگایا کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے اور کولمبیا کے صدر اس کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کرسکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں فروخت کرنا ہے جس سے امریکا میں نہ صرف اموات بڑھ رہی ہیں بلکہ معاشرے میں تباہی کا باعث بن رہی ہیں ۔
امریکی صدر نے کولمبیا کے صدر کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا غیرقانونی منشیات کی پیدوار فوری بند کردے رونہ امریکا خود یہ کروادے گا اور ایسا اچھے طریقے سے نہیں ہوگا۔