پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بارے بڑی خبر

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بارے بڑی خبر

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کی مجوزہ تاریخوں سے اصولی اتفاق کرلیا۔

اعلامیے میں کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا پلان جلد الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا ہے، پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے وسائل کی مناسب فراہمی میں وقت درکار ہے، پنجاب حکومت نے 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دی۔

پنجاب حکومت کے مطابق بچوں کے امتحانات اور دھند کے باعث دسمبر سے جنوری کے دوران انتخابات مناسب ہوں گے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی خواہاں ہے،مرحلہ وار انتخابات سے سیکیورٹی اور انتظامی امور بہتر انداز میں انجام دینے میں مدد ملے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل صوبائی حکومت سے مشاورت کا پابند ہے

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے مرحلہ وار انتخابات کا پلان جلد طلب کرلیا۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی، الیکشن کمیشن نے مجوزہ مدت سے اصولی اتفاق کرلیا۔

Watch Live Public News