صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی اے آئی تصویر جاری کردی

صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی اے آئی تصویر جاری کردی
کیپشن: صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی اے آئی تصویر جاری کردی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے ایک نئی تصویر جاری کی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل ٹرتھ پر اپنے اکاؤنٹ میں مصنوعی ذہانت سے بنی ہوئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں گرین لینڈ کو امریکہ کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر میں صدر ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ فتح کا جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ تصویر ٹرمپ کے اس دعوے کو مزید تقویت دیتی ہے کہ وہ گرین لینڈ کو امریکہ کا حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، حالانکہ اس حوالے سے عالمی سطح پر مختلف آراء موجود ہیں۔

Watch Live Public News