امریکااسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرے: یہودی تنظیم

امریکااسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرے: یہودی تنظیم
کیپشن: امریکااسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرے: یہودی تنظیم

ویب ڈیسک: امریکا میں ’’ یہودی بآواز امن‘‘ نامی امریکی یہودیوں کی ایک تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار نہ دیے جائیں، ورنہ پورے خطے میں جنگ لگ جائے گی، امریکا اسلحہ دینا بند کرے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ’’ یہودی بآواز امن‘‘ نامی امریکی یہودیوں کی ایک تنظیم نے کہا کہ مغرب کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف جنگ جرائم کی پشت پناہی اور امریکا کی جانب سے غیر مشروط طور پر ہتھیاروں کی فراہمی سے آج یہ دن آیا ہے۔

امریکاہر سال اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد دیتا ہے جبکہ غزہ پر بمباری کے بعد اس امداد کو کئی گنا بڑھا دیا گیا۔

یہودی تنظیم نے کہا کہ امریکا کی پشت پناہی اور امداد کی وجہ سے اسرائیل نے ایران سے جنگ چھیڑی اور فلسطین میں بھی لوگوں کو بھوکا مار رہا ہے۔

یہودی تنظیم نے دو ٹوک کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور خطے میں جنگ پھیلا رہا ہے، امریکا اسے مسلح کرنا بند کر دے ۔

علاوہ ازیں وینزویلا میں ہزاروں افراد نے ایران اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا جس میں اسرائیل کی دہشت گردانہ حکمت عملی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور مغرب کی منافقانہ پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔

Watch Live Public News