امریکی وفد اچانک کابل پہنچ گیا، طالبان سے کیا ڈیل ہوئی؟

امریکی وفد اچانک کابل پہنچ گیا، طالبان سے کیا ڈیل ہوئی؟

ویب ڈیسک: امریکی وفد اچانک کابل پہنچ گیا، طالبان کی جانب سے خیر مقدم، امریکی وفد کے اچانک کابل پہنچنے پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے وفد سے ملاقات کی۔

امریکی وفد اور طالبان کے درمیان ہوئی ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں ہوئی پیشرفت کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

 اس دورے سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک ’سرپرائز وزٹ‘ ہے۔ امریکی وفد کے ساتھ امریکی خصوصی ایلچی اور افغان مفاہمتی عمل کے سابق ایلچی زلمے خلیل زاد بھی تھے جنہوں نے دوحہ مذاکرات کی سربراہی کی۔

یاد رہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ طالبان کے ساتھ تعلقات کی اپنی شرائط کی تجدید کر رہی ہے۔

Watch Live Public News