(ویب ڈیسک ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ نیٹو ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے جو تیل کی قیمت میں اضافے کی واحد وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کے لیے یہ کرنا بہت آسان ہے اور اس میں خطرہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ نیٹو ڈرپوک ہے اور ہم ان کا یہ رویہ یاد رکھیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو ممالک ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، ہم انکا یہ رویہ یاد رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب جنگ جیتی جاچکی ہے، ان کے لیے خطرہ بھی کم ہے تو تیل کی زیادہ قیمتوں کا رونا رو رہے ہیں۔