ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضمنی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت پنجاب کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ضمنی انتخابات فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ہوں گے۔ این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، اپیلٹ ٹربیونل 31 اکتوبر تک اپیلوں کا فیصلہ کرے گا، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ 4 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ ضمنی انتخاب 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔