گورنرپنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پردستخط کردیے

گورنرپنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پردستخط کردیے
کیپشن: گورنرپنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پردستخط کردیے

ویب ڈیسک: لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کی آخری رکاوٹ بھی ختم ہوگئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ  2025 پر دستخط کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظوری کے بعد گورنر پنجاب کو ارسال کیاتھا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے دستخط کے بعد بلدیاتی انتخابات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئیں ۔گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 

پنجاب حکومت گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گی ۔ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی استدعا پر نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا کام نئے ایکٹ کے تحت کرے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانے کا فیصلہ صادر فرما رکھا ہے۔

Watch Live Public News