پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں ممبران کیخلاف کل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں ممبران کیخلاف کل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف  نے چیف الیکشن کمشنر سمیت  چاروں ممبران کیخلاف کل بروز پیر کو ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کےخلاف ریفرنس بیرسٹر علی ظفر دائر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  بانی پی ٹی آئی نے بطور وکیل علی ظفر کو الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں پی ٹی آئی سے بلہ چھننے، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے، عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا، اسلام آباد کے الیکشن ٹرابیونل میں تبدیلی کو بھی ریفرنس میں جواز بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا ، ریفرنس میں مخصوص نشستوں کے عدالت اعظمیٰ کے فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کئے جائیں گے۔

Watch Live Public News