(ویب ڈیسک )دنیا میں پہلی بار ایسا اخبار شائع کیا گیا ہے جسے مکمل طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔
اٹلی کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا ایسا اخباری ایڈیشن شائع کیا ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔
Il Foglio نامی اس اخبارکو اے آئی کی مدد سے شائع کرنے کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی کس طرح موجودہ عہد میں اس کام پر اثرات مرتب کرسکتی ہے۔
4 صفحات پر مشتمل اس اخبار کے اے آئی ایڈیشن کو 18 مارچ کو آن لائن اور عام دکانوں پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
اخبار کے ایڈیٹر کلاڈیو کریسا کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں کسی روزانہ شائع ہونے والے اخبار کا پہلا ایسا ایڈیشن تھا جسے مکمل طور پر اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر چیز جیسے تحریریں، شہ سرخیاں، سمریز اور دیگر سب کچھ اے آئی ٹیکنالوجی سے بنایا گیا۔
اطالوی اخبار کے پہلے صفحے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک اسٹوری موجود تھی، اس کے علاوہ روسی صدرپوٹن کے بارے میں ایک کالم شائع کیا گیا تھا۔
اخبار میں اٹلی کی معیشت کے بارے میں بھی ایک اسٹوری دی گئی تھی۔اس کے علاوہ اور بھی مختلف اسٹوریز تھیں جو بالکل سادہ تھیں اور ان میں گرامر کی بھی کوئی غلطیاں نہیں تھیں۔
اخبار کے آخری صفحے میں اے آئی کی مدد سے ایڈیٹر کے نام قارئین کے خطوط تیار کیے گئے تھے۔
اخبار کے ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ Il Foglio ایک حقیقی اخبار ہے اور اس آزمائش کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ اے آئی کا عملی استعمال کس حد تک ممکن ہے۔