انتخابی عمل میں رکاوٹوں کی شکایات، الیکشن کمیشن کا شکایات کا سختی سے نوٹس

انتخابی عمل میں رکاوٹوں کی شکایات، الیکشن کمیشن کا شکایات کا سختی سے نوٹس
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے شکایات کا سختی سے نوٹس لے لیا ۔ پی ٹی آئی کولیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کامعاملہ، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر ز، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں ، تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے دشواریاں کی شکایات ملیں، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ تمام آئی جیز کو بھی بھیجا گیا، چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔