سینیٹ انتخابات کب ہونگے؟ مجوزہ شیڈول تیار

سینیٹ انتخابات کب ہونگے؟ مجوزہ شیڈول تیار

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ مارچ کے وسط میں ہو گی،   سینیٹ انتخابات کا مجوزہ شیڈول منظوری کے لیے کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ مارچ کے وسط میں 50 سینیٹرز اپنی مدت پوری کریں گے۔