ڈونلڈ ٹرمپ سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے صدر، 20 جھوٹ بول بھی دئیے

liar us president trump
کیپشن: liar us president trump
سورس: google

   ویب ڈیسک : ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے صدر،  حلف برداری کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر 20 سے زیادہ جھوٹ بولے، سی  این این کا انکشاف۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو دوسری دفعہ امریکی صدر کے طور پر حلف  اٹھایا ہے۔ اس سے قبل وہ 2017 سے 2021 کے درمیان بھی امریکا کے صدر رہ چکے ہیں۔ اپنی دوسری مدت کار کے لیے حلف لینے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے 2 مرتبہ عوام سے خطاب کیا۔  امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ان دونوں عوامی خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران پہلے ہی روز ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 سے زیادہ جھوٹ بولے ہیں، میڈیا کی جانب سے یہ  رپورٹ کہ صدر ٹرمپ نے کب اور کون سا جھوٹ بولا ہے جلد جاری کی جائے گی۔

امریکی روزنامہ ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں کُل 30ہزار 573 جھوٹ  بولے تھے اور اب یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا ٹرمپ اس  دفعہ  اپنی  گزشتہ صدارتی مدت کےدوران بولے گئے جھوٹ کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ 

 ’ سی این این‘ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر نے اپنی دوسری مدت کار کے پہلے روز 20 جھوٹ بولے ہیں۔ یہ جھوٹ معیشت، ہجرت، خارجہ امور، الیکٹرانک گاڑیوں اور 2020 کے انتخابات  کے بارے میں    بولے گئے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ  صدارتی مدت  کے پہلے 100 دنوں میں نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 492 مشکوک ، جھوٹے و گمراہ کن دعوے کیے تھے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی میڈیا نے ٹرمپ کے بار بار جھوٹ بولنے کی عادت کو جانچنےکے لئے ان کی پہلی صدارتی  مدت میں ’ٹرتھ-او میٹر‘ شروع کیا تھا تاکہ ان کے جھوٹ اور غلط دعووں کی اصل تعداد شمار کی جا سکے۔

Watch Live Public News