پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم، 2 طلبا زخمی ہوگئے

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم، 2 طلبا زخمی ہوگئے

(ویب ڈیسک ) پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں   2 طلبا زخمی ہوگئے۔

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں  جھگڑا  ہوا ہے۔ تصادم کے نتیجے میں  دو طلبا زخمی ہوگئے۔ طلبا نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق  گزشتہ روز یونیورسٹی کے ہاسٹل میں بحث شروع ہوئی، ایک تنظیم نے طلبا اکھٹے کر کے کلاس روم میں طالبعلم پر تشدد شروع کردیا،  تشدد کا شکار طالبعلم نے بھی اپنے ساتھیوں کو بلالیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی نے پہنچ کر جھگڑا ختم کروادیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے طلباء کے درمیان لڑائی کا نوٹس  لے لیا۔محمد فیصل کامران  نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث طلبا کے خلاف کاروائی ہوگی۔

Watch Live Public News