پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشتگرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: Intelligence-based operation of CTD in Punjab, 22 terrorists arrested

ویب ڈیسک: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 مبینہ دہشتگرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، مظفرگڑھ، اٹک، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، لودھراں، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، چکوال، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں۔

لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 جبکہ اٹک سے القاعدہ کا ایک خطرناک مبینہ دہشت گرد گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، 8 ڈیٹونیٹرز، 32 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ، حمید اللہ، کمال خان، اللہ دتہ، ندیم، معظم، رمضان، فیروز خان، شعیب اور یاسر وغیرہ کے نام سے ہوی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Watch Live Public News