آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک 

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک 
کیپشن: آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک 

ویب ڈیسک: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Watch Live Public News