پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے شوہر نِک جونس کا نام ہٹا دیا

پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے شوہر نِک جونس کا نام ہٹا دیا

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے شوہر نِک جونس کا نام ہٹا دیا۔ پریانکا کے اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے کہ کیا نک اور پریانکا کے درمیان طلاق ہو گئی ہے.

پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا لیکن اب حال ہی میں اُنہوں نے اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شوہر کا نام ہٹانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا اور شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

تاہم ابھی تک پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔