ویب ڈیسک: پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اس فیصلے کا اعلان ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی نہ ہونے کی صورت میں ملک کو مالی نقصان ہو سکتا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی نے نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس (نیرا) کے ذریعے اسپیکٹرم کی قیمت، ادائیگی کی شرائط اور نیلامی کے ڈیزائن کا جائزہ لیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس نیلامی کے عمل میں تمام بین الاقوامی معیارات کو مدنظر رکھا گیا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ان سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔