وزیر اعظم کاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم کاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

(ویب ڈیسک )   وزیر اعظم شہباز شریف  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کر دی۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے خط میں امریکی صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، وزیراعظم کی جانب سے خط 20 جنوری کو لکھا گیا۔

وزیرخارجہ کی جانب سے بھی اپنے امریکی ہم منصب سیکریٹری آف اسٹیٹ کو بھی مبارکباد دی گئی۔ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے امریکی ہم منصب سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو ایک بار پھر امریکی صدر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں دنیا بھر سے مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

Watch Live Public News