حوثیوں کے حملوں کی صورت میں ایران کو سخت سزا دی جائےگی،امریکی صدر کی دھمکی

حوثیوں کے حملوں کی صورت میں ایران کو سخت سزا دی جائےگی،امریکی صدر کی دھمکی

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ حوثیوں کے حملوں کی صورت میں ایران کو سخت سزا دی جائےگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر مزید حملے کیےگئے تو امریکا ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائےگا، 

ٹرمپ نے کہا کہ 1 سال پہلے امریکا نے بحری جہازوں پر حملے کرنے پر حوثیوں کے خلاف انتہائی طاقتور فوجی کارروائی کی تھی۔ اس کے بعد سے اور ایران کے ساتھ ہمارے تنازع کے دوران بھی انہوں نے کافی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، لیکن افسوس کہ اب انہوں نے دوبارہ یہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

امریکی صدر نے بیان میں کہا کہ  مجھے حوثیوں سے خاص طور پر اس لیے مایوسی ہوئی ہے کہ اب تک وہ نسبتاً ذمہ داری اور سمجھ داری سے کام لیتے رہے تھے۔

Watch Live Public News