امریکی صدر کی جسمانی و ذہنی حالت خراب ہے، ٹرمپ کی بھتیجی کا دعویٰ

امریکی صدر کی جسمانی و ذہنی حالت خراب ہے، ٹرمپ کی بھتیجی کا دعویٰ

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ  ان کے چچا کی جسمانی و ذہنی حالت خراب ہے،جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوز لیٹر میں صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق جاری بحث پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مجموعی جسمانی اور نفسیاتی کیفیت تشویش ناک حد تک متاثر ہو رہی ہے۔

میری ٹرمپ نے امریکی صدر کے طرزِ عمل اور رات گئے سوشل میڈیا پر کی جانے والی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر وہ ٹھیک دکھائی دیتے ہیں، لیکن نفسیاتی اعتبار سے ان کی حالت مسلسل تنزلی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ   امریکی صدر ٹرمپ اس وقت شدید ذہنی دباؤ اور اپنی ساکھ کو نقصان پہنچنے کے احساس سے نبرد آزما ہیں، عوامی تذلیل کا خوف ان کے لیے سب سے بڑا خدشہ بن چکا ہے۔

تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان دعوؤں کو مسترد کردیا گیا ہے ، وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے کیے جانے والے یہ الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

Watch Live Public News