ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے  بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران راضی نہ ہوتا تو مزید بات چیت ہی نہ ہوتی،دوبارہ ناکابندی کی ضرورت پڑی تو امریکی بحری جہاز اپنی جگہ موجود ہیں ،ایسا نہیں لگتا کہ دوبارہ ناکا بندی کی ضرورت پڑے گی ۔

ٹرمپ نے کہا کہ  بحال ایرانی اثاثے امریکا کے زیر کنٹرول بنک اکاؤنٹس میں رکھے جائیں گے، ایرانی فنڈز امریکا سے خوارک اور طبی اشیا کی خریداری کیلئے استعمال ہونگے۔

Watch Live Public News