امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ

امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ
کیپشن: امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارت کو "جہنم کا گڑھا" اور بھارتی شہریوں کو "لیپ ٹاپ گینگسٹر" قرار دے دیا، جس کے بعد بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی جانب سے منمناتا سار نے اس معاملے پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ رپورٹس دیکھی ہیں اور  بس وہ اتنا ہی کہیں گے ۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع نہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی ٹرمپ کو جواب دینے کی ہمت کریں گے۔ کانگریس کا کہنا تھا کہ مودی ایک کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں اور اس کا خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹرمپ کے ریمارکس کو ملک میں جاری سیاسی و معاشرتی مسائل پر درست تبصرہ قرار دیا۔

Watch Live Public News