(ویب ڈیسک) اسلام آباد مذاکرات کیلئے امریکی وفد میں کون کون شامل ہوگا؟امریکی میڈیا میں دو شخصیات کےنام سامنے آگئے۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیج رہے ہیں۔ دونوں کی پاکستان آمد کامقصد اس ہفتے کے آخر میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کرناہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب امریکی صدرجے ڈی وینس وفدمیں فی الوقت شامل نہیں ہوں گے،اگر بات چیت آگے بڑھی تو وہ بعد میں شامل ہونے کے لیے تیار رہیں گے۔