سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج
کیپشن: سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

ویب ڈیسک: سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، اور یہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 71 ہے، جن میں سے 20 افراد کی لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، لاپتہ افراد کی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب، متاثرہ عمارت سے مزید ڈی وی آرز برآمد کیے گئے ہیں، جن سے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے میں اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔  تحقیقات کے دوران تکنیکی ٹیم نے مختلف دکانوں سے مزید ڈی وی آرز حاصل کیے ہیں۔ گزشتہ دو روز میں ملنے والے ڈی وی آرز کو ڈی سی ساؤتھ کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ آج کے ڈی وی آرز جائے وقوعہ پر محفوظ رکھے گئے ہیں۔

تحقیقات کے دوران ان ڈی وی آرز سے آگ کی ابتدا، عمارت کے حفاظتی انتظامات، ایمرجنسی ایگزٹس کی صورتحال اور عمارت میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے افراد کی شناخت کا پتہ چلایا جائے گا۔

ریسکیو آپریشن میں نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اور ملبے سے مزید کوئی لاش نہیں ملی، تاہم قیمتی اشیاء اور رقم کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News