امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، امریکا اور ایران کی رضامندی سے پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان جامع حل کے لیے مذاکرات کی سہولت کاری کو اعزاز سمجھے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی  صدر ٹرمپ، وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پیغام ٹیگ کیا تھا۔

Watch Live Public News