امریکی پروفیسر نےبھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

امریکی پروفیسر نےبھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا
کیپشن: امریکی پروفیسر نےبھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

ویب ڈیسک: امریکی پروفیسر نےبھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔ بھارت کو معرکہ حق میں شکست کے بعد مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے،غیر ملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران پروفیسر کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ " بھارت پاکستان کو ہر ممکن کوشش کے باوجود خوفزدہ نہیں کرسکا، ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو، موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو،بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے"۔

پروفیسر کرسٹین فیئر نے کہا کہ بھارت کے اندر میڈیا، خاص طور پر جنہیں میں 'فسادی  میڈیا' کہتی ہوں، نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں،حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کسی ناکامی سے دوچار کرسکا اور نہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا ہے، پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہی وہ بھاگا ہے،یہ تنازعہ بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شدت اختیار کر گیا،بھارت خود بھی چاہتا تھا کہ تنازعے کو کم کرنے کے لیے کوئی محفوظ راستہ نکالا جائے۔

پروفیسر کرسٹین فیئر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی بے لگام میڈیا عوام میں ایسی توقعات پیدا کرتا ہے جو بعد میں عسکری تقاضوں کو جنم دیتی ہیں،بھارت اور اس کا میڈیا جنگجویانہ  رویہ رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News