28 فروری کو آسمان پر نایاب منظر، 6 سیاروں کی دلکش پریڈ دیکھنے کا موقع

28 فروری کو آسمان پر نایاب منظر، 6 سیاروں کی دلکش پریڈ دیکھنے کا موقع

(ویب ڈیسک)قدرتی مناظر کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ 28 فروری کی شام آسمان پر 6 سیاروں کی نایاب اور دلکش پریڈ دیکھی جا سکے گی۔ 

ماہرین فلکیات کے مطابق اگر مطلع صاف رہا تو یہ خوبصورت منظر غروبِ آفتاب کے تقریباً 30 منٹ بعد واضح ہوگا۔

اس غیر معمولی صف بندی میں شامل سیاروں میں سے چار — عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل — کو عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا، جبکہ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین درکار ہوگی۔

ماہرین کے مطابق تین سے پانچ سیاروں کی قطار تو وقفے وقفے سے نظر آتی رہتی ہے، تاہم چھ یا سات سیاروں کی ایک ساتھ صف بندی ایک غیر معمولی اور کم یاب فلکیاتی واقعہ ہے۔

Watch Live Public News