جوہری پروگرام پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ایرانی مندوب

جوہری پروگرام پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ایرانی مندوب
کیپشن: جوہری پروگرام پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ایران

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام پر بلائے گئے خصوصی اجلاس کے دوران ایرانی مندوب نے عالمی برادری کو سخت مؤقف سے آگاہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایران نے غیر قانونی جارحیت کا سامنا کیا ہے اور اسرائیل کے حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایرانی مندوب نے ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اسرائیل نے ایران پر بلااشتعال حملے کئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کا ایران پر جارحیت کی مذمت نہ کرنا مایوس کن ہے، ایران کے سول نیو کلیئر پروگرام پر حملہ یو این قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کی شرکت غیر ضروری ہے۔

ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران آئی اے ای اے سے مکمل تعاون کر رہا ہے، آئی اے ای اے کو ایران کی سلامتی کا حامی ہونا چاہئے۔

Watch Live Public News