فیک نیوز رپورٹرز کو فوری برطرف کیا جائے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیک نیوز رپورٹرز کو فوری برطرف کیا جائے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک:   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ سی این این اور نیویارک ٹائمز سے فیک نیوز رپورٹرز کو فوری برطرف کیا جائے۔

یہ شیطانی ارادے رکھنے والے برے لوگ ہیں، فیک نیوز میں ملوث تمام لوگوں کو برطرف کیا جائے، ہمارے عظیم فوجیوں سمیت سب سے معافی مانگی جائے۔ 

ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں سے متعلق پینٹاگون کی پریس بریفنگ کی تعریف کی، کہا کہ میری دیکھی گئی نیوز کانفرنسز میں سے یہ ایک سب سے بہترین نیوز کانفرنس تھی۔

کچھ دیر قبل امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر انتہائی کامیاب حملے کئے، صدر ٹرمپ نے انتہائی پیچیدہ اور مشکل آپریشن مکمل کرایا، حملے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو ملکمل تباہ کیا، کچھ امریکی چینلز من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں۔

امریکی وزیردفاع نے ایران پر حملے سے متعلق امریکی میڈیا پر تنقید بھی،  تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ صدرٹرمپ کامیاب ہوں، یہ لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں ، رپورٹ گھماپھرا کرپیش کرتے ہیں، ٹرمپ پر تنقید کے لئے آپ امریکی فوج کے آپریشن کو کمتر بنارہے ہیں۔

 میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بہادر پائلٹس کے کارناموں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے حملے تاریخی کامیابی تھے جس کی وجہ سے ایران جوہری طاقت بننے سے رہ گیا۔

Watch Live Public News