پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کیلئے بڑے جلسے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کیلئے بڑے جلسے کا اعلان کردیا
کیپشن: PTI Jalsa
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے ،کے پی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قیدی 804 کے نام سے بڑا جلسہ ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں ساتویں گواہ پر جرح جاری ہے،گواہ نے عدالت میں مان لیا کہ سرکار کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی فائدہ لیا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے ،ہم اپنا مینڈیٹ لینے کے لیے کوشش کر رہے ہیں ،بائے الیکشن کے لئے پنجاب کی 12 اور کے پی کی 3 سیٹوں کے لیے مہم شروع کر رہے ہیں ۔
پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی ،کے پی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قیدی 804 کے نام سے بڑا جلسہ ہو گا ،سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوئی،پنجاب میں پارلیمانی لیڈر میاں اسلم ہوں گے، پنجاب میں سینیٹ کے انتخاب کے لیے زلفی بخاری کے نام کا اعلان ہوا ہے، کےپی میں فیض الرحمان ،شفقت ایاز امیدوار ہونگے۔

  ذلفی بخاری کا نام فائنل ہوا، اگر کوئی اعتراض ہوا تو علامہ ناصر عباس ہوں گے،ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی کا نام فائنل ہے، نورالحق قادری بھی ایڈیشنل کے بطور پر ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جو بیان دیا اس سے یہ کہا گیا کہ اس کے متعلق کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ،ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ اسد مجید اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرے ،اسد مجید واضح کرے کہ ڈونلڈ لو اس ملاقات کے حوالے سے واضح کرے،بانی پی ٹی آئی کی زندگی کے حوالے سے ذمہ داری طاقتور لوگوں پر عائد ہو گی ،رانا ثناءاللہ نےکہا کہ یا بانی پی ٹی آئی رہیں گے یا پھر رہیں گے۔
رانا ثناءاللہ کے خلاف ہم نے کراچی میں بھی درخواستیں دائر کر دی ہیں ،بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہیں تب 3 نام لئے گئے،بشری بی بی کے بیان کو پارٹی پالیسی سمجھا جائے، بشری بی بی کو پہلے بھی جو کھانا دیا گیا اس سے ان کی طبعیت خراب ہوئی تھی ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ معاملہ ہے ،بشری بی بی کا توشہ خانہ، الیکشن کمیشن، کینٹ ڈویژن کی لسٹ میں کوئی نام نہیں،بشری بی بی کو ایک کمرے میں بند رکھا گیا، گھر کے سارے شیشے کالے کر دیئے گئے ،رانا ثناءاللہ ایک خطرناک آدمی ہے، اس کی پارٹی نے کہا وہ 20 لوگوں کا قاتل ہے۔

Watch Live Public News