(ویب ڈیسک ) امریکی سپریم کورٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی محاذ پر فتح ، امریکی سپریم کورٹ نےپیدائشی حق شہریت کا حکم روکنے کے ججوں کے اختیارات محدود کردیے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقدمات میں وسیع قانونی ریلیف دینے کی وفاقی ججوں کی اہلیت کو بھی محدود کر دیاگیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی میری لینڈ، میساچوسٹس اور واشنگٹن میں تین حکم امتناع کا دائرہ کار محدود کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ 3-6 کی اکثریت سے سنایا۔اکثریتی فیصلے کے باوجود ٹرمپ کی پالیسی 30 روز سے پہلے نافذ نہیں ہوپائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بڑی فتح قرار دے دیا، انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہمارے امیگریشن کے عمل میں دھوکہ دہی کو روکے گا۔