امریکا میں بگولوں سےتباہی،11 افراد ہلاک، متعددزخمی

امریکا میں بگولوں سےتباہی،11 افراد ہلاک، متعددزخمی
کیپشن: امریکا میں بگولوں سےتباہی،11 افراد ہلاک، متعددزخمی

ویب ڈیسک: امریکا کی متعدد ریاستیں آج کل موسم کی شدت کا شکار ہیں۔ کہیں شدید گرمی پڑ رہی ہے تو کہیں جھکڑ چل رہے ہیں۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور ارکنسا میں طاقتور بگولوں نے تباہی مچادی۔

تفصیلات کے مطابق شدید ناموافق موسم کے باعث رونما ہونے والے حادثات کے باعث اب تک 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ متعددافراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے چھوٹی گاڑیوں کے علاوہ کئی ٹرک بھی اُلٹ پلٹ گئے۔ متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے تار گرگئے جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Watch Live Public News