ویب ڈیسک: بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے علاقے تروپور میں منگل کے روز روڈ شو کے دوران وزیراعظم نریندر مودی پر موبائل فون پھینک دیا گیا۔
وزیر اعظم مودی تامل ناڈو، کیرالہ اور مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ کیرالہ میں منعقدہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعظم مودی نے تامل ناڈو میں بی جے پی کے صدر انامالائی کی ’این مین این پیپل یاترا‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
بھارتی وزیر اعظم ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کوئمبٹور میں ائر فورس بیس پہنچے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تروپور پہنچے تھے۔ جہاں بی جے پی کے ریاستی صدر انامالائی اور دیگر رہنماؤں نے اُن کا استقبال کیا۔
Watch: PM Modi Narrowly Escaped Mobile Phone Thrown Towards PM Modi During Roadshow.
— JKNEWS NATION (JKNN) (@Jknewsnation141) May 1, 2023
Full Details click on link below https://t.co/UNnNYbrirC pic.twitter.com/K2rH8JgopU
تروپور میں عام لوگوں نے بھی پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور نعرے لگا کر وزیر اعظم مودی کا پرجوش استقبال کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعرے بازی کے دوران بھیڑ میں سے کسی نے مودی کی گاڑی پر موبائل فون پھینک دیا۔ اس کے بعد اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کے ایک رکن نے سیل فون ہٹانے کو کہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسپیشل پروٹیکشن گروپ ( ایس پی جی) وزیراعظم، سابق وزرائے اعظم اور ان کے قریبی افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔