معاہدہ کرو یا پھر شدید حملے کا سامنا کرو، امریکی صدر کی ایران کو بڑی دھمکی

معاہدہ کرو یا پھر شدید حملے کا سامنا کرو، امریکی صدر کی ایران کو بڑی دھمکی

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدہ کر لے ورنہ اگلا حملہ "شدید” ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ کرو یا پھر بدترین حملے کا سامنا کرو۔

ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "ایک بہت بڑا طیارہ بردار بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے یہ بڑی طاقت، جوش اور مقصد کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے کہ ایران جلد ہی مذاکرات کی میز پر آئے گا  اور ایک منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے یہ معاملہ نہایت اہم ہے، میں نے ایران سے پہلے بھی کہا تھا معاہدہ کر لو، ایران نے ایسا نہیں کیا اور پھر آپریشن مڈنائٹ ہیمر ہوا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ شدید ہو گا۔۔ اس لیے ایسا دوبارہ نہ ہونے دیں۔

Watch Live Public News