پیرس اولمپکس:  آسٹریلیا 3 گولڈ  میڈلز کے ساتھ پہلے ، چین دوسرے نمبر پر

پیرس اولمپکس:  آسٹریلیا 3 گولڈ  میڈلز کے ساتھ پہلے ، چین دوسرے نمبر پر

(ویب ڈیسک )   پیرس اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ شروع ہوگئی ہے،اس وقت  آسٹریلیا 3 گولڈ  اور 2 چاندی کے میڈلز کے ساتھ  پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے، چین3 گولڈ اور 1 کانسی کے میڈل کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہے۔

ساؤتھ کوریا 2 گولڈ ، 2 چاندی اور ایک کانسی کے میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ٹیبل پر چوتھا نمبر امریکا کا ہے۔ امریکا اس وقت تک 1 گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ جبکہ   امریکا نے 2 چاندی اور 2 کانسی کے میڈل بھی جیت چکے ہیں۔

شوٹنگ ایونٹ میں چین نے پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل  اپنے نام کیا،   چین کی ٹیم نے 10 میٹر ایئر رائفل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ چین نے دوسرا گولڈ میڈل سنکرونائزڈ تھری میٹر ڈائیونگ کے مقابلوں میں حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے خواتین کی 400 میٹر فری اسٹائل میں گولڈ میڈل جیتا۔اس کے علاوہ آسٹریلیا نے خواتین کی 4x100 ری لے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

مینز روڈ سائیکلنگ میں بیلجئم نے گولڈ میڈل جیت لیا، آسٹریلیا نے انفرادی ٹائم ٹرائلز میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جاپان کو جوڈو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل ملا، جاپان کی ناتسومی نے منگولیا کی ایتھلیٹ کو ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

امریکا نے اپنا پہلا گولڈ میڈل مردوں کی 4x100 فری اسٹائل ری لے میں حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس میں ہانگ کانگ نے پہلا گولڈ میڈل خواتین کے فینسنگ مقابلوں میں جیتا۔

پیرس اولمپکس میں پہلے دن کا آخری گولڈ میڈل کوریا نے اپنے نام کیا، جنوبی کوریا کے او سینگوک نے مینز فینسنگ سیبر میں گولڈ میڈل جیتا۔

Watch Live Public News