کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق
اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کےتازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 20مریض جابحق ہو گئے. این سی او کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 914افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 32,225 ہے. ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 1,201مریض صحتیاب ہو چکے ہیں. اور 955657مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. این سی او کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے تاحال22,231اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 44496ٹیسٹ کئے گئے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔