پاک بھارت جنگ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے ، امریکی صدر ٹرمپ

پاک بھارت جنگ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے ، امریکی صدر ٹرمپ

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر کہا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے دوران 7 بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   نے جاپان میں کاروباری رہنماؤں کے ساتھ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے   دعویٰ کیا کہ اُن کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرِف کی وجہ سے انہوں نے بہت سی جنگیں روک کر دنیا کی بڑی خدمت کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی کہا کہ ’دیکھو، اگر تم لوگ لڑائی کرو گے تو ہم کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے‘۔

امریکی صدر  نے کہا کہ میری انتظامیہ نے واضح کیا اگر تم لڑو گے تو ہم کوئی ڈیل نہیں کریں گے جس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اندر معاملہ ختم ہو گیا۔

Watch Live Public News