امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان 

امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان  کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر   ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یادرکھیں   بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے اس کے ساتھ نسبتاً کم کاروبار کیا ہے،  کیونکہ بھارت کا   ٹیرف بہت زیادہ ہے،بلکہ  دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت  نے ہمیشہ اپنے فوجی سازوسامان کی ایک بڑی اکثریت روس سے خریدی ہے، بھارت   چین کے ساتھ ساتھ روس توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہر کوئی چاہتا ہے کہ روس یوکرین میں قتل و غارت کو روک دے بھارت خریداری کررہاہے یہ  سب اچھانہیں ہے ، ہندوستان اس لیے 25% کا ٹیرف ادا کرے گا، ااورٹیرف کانفاد یکم  اگست سے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News