الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا تو وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی، بلاول بھٹو

الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا تو وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا تو وفاق میں آپ کی الٹی گنتی شروع  ہوجائے گی،یہ نہ سمجھیں کہ ہم آپ کو الیکشن چوری کرنے دیں گے۔

بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو حق حاکمیت دلوانا چاہتا ہوں،حق حاکمیت کا مطلب ہے جس کے حق میں ووٹ ڈالا جائے اسی کا ووٹ نکلے،حق حاکمیت کا مطلب ہے الیکشن کا فیصلہ بیلٹ سے ہو بلٹ سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیر کے عوام کریں گے،مہاجرین نمائندوں کی آزاد کشمیر اسمبلی میں نمائندگی ہونی چاہیے،کشمیری مہاجرین کا ووٹ چوری ہوگا تو مسائل حل نہیں ہوں گے،پنجاب،سندھ،بلوچستان اور کے پی اسمبلی میں مہاجرین کی نمائندگی ہونی چاہیے،جن اداروں میں مستقبل کے فیصلے ہوتے ہیں وہاں کشمیر کی کرسی ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مظفرآباد کا حق ہے کہ اس کے دریاؤں اور محلوں کا تحفظ ہو،کشمیری مہاجرین ہمارے وجود،تاریخ اور تحریک کا حصہ ہیں،کشمیری مہاجرین کی حقیقی نمائندگی محفوظ رہنی چاہیے، کشمیر کے آئینی مستقبل کا راستہ کشمیر کے عوام مل کر طے کریں گے،کشمیری مہاجرین کا ووٹ کسی  کی جیب میں ہوگا تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم سے پاکستان روشن ہوتا ہے تو صاف پانی مظفرآباد کا بھی حق ہے، کشمیر کا حق ہے اسے ان کے وسائل  کا منصفانہ مالی حصہ ملے، کشمیر کا حق ہے پراجیکٹس سے پیداروزگار کشمیری نوجوانوں کو ہی ملے،

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیالکوٹ سے امیدوار نے پیغام بھیجا انہیں بھی حق ملکیت کی ضرورت ہے،ن لیگ نے لاہور میں کام کیا ہوگا لیکن کشمیر میں کوئی کام نہیں کیا، کشمیر میں3 میڈیکل کالج بنے ہیں وہ پیپلز پارٹی نے بنائے یا کسی اور نہ بنائے؟، کشمیر میں جویونیورسٹی بنائی گئی   وہ پیپلز پارٹی نے بنائی  کسی اور نے نہیں،میں ہر بس،ہر روڈ،ہر اسکول اور ہر اسپتال کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

انہوں  نے کہا کہ الیکشن کے بعد یہاں ایک آئینی کنونشن بلائیں گے،میں کشمیر کو پنجاب اور نہ  ہی سندھ بنانا چاہتا ہوں،پاکستان کے تعاون کے ساتھ کشمیر کومضبوط بنانا چاہتا ہوں، کشمیر کے عوام نے مشکل وقت دیکھا ہے جانیں گئی  ہیں، کشمیر کے عوام نے مشکل وقت دیکھا ہے گھروں میں ماتم ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا تو وفاق میں آپ کی الٹی گنتی شروع  ہوجائے گی،یہ نہ سمجھیں کہ ہم آپ کو الیکشن چوری کرنے دیں گے،پی ٹی آئی سے کہتا ہوں  بائیکاٹ کی سیاست چھوڑیں،آزاد کشمیر اسمبلی کا ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ٹروتھ کمیشن قائم کرو،احتجاج کرنے والوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کرکے کمیشن قبول کریں ،احتجاج کرنے   والے کمیشن قبول کریں،انشااللہ انصاف ہوگا،انصاف کریں گے تو انصاف ہوگا،دھاندلی کریں گے تو آپ کی بھی خیر نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News