فیفا ورلڈ کپ: پیراگوئے نے جرمنی کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کر دیا

فیفا ورلڈ کپ: پیراگوئے نے جرمنی کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کر دیا
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ: پیراگوئے نے جرمنی کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کر دیا

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے ناک آؤٹ مرحلے میں پیراگوئے نے چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر تھیں، جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ مرحلے میں ہوا۔

پانچ، پانچ پنالٹیز کے بعد دونوں ٹیموں نے تین، تین گول کیے، تاہم سڈن ڈیتھ کی پہلی پنالٹی جرمنی کا کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہا۔ اس کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑی نے کامیاب پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا، جبکہ جرمنی کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی کی یہ شکست ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ قرار دی جا رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں جرمنی کو پہلی مرتبہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فتح کے بعد پیراگوئے کے کھلاڑیوں اور مداحوں نے اسٹیڈیم میں بھرپور جشن منایا، جبکہ جرمن کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے چہروں پر مایوسی نمایاں تھی۔

پری کوارٹر فائنل میں پیراگوئے کا مقابلہ فرانس یا سوئیڈن کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

Watch Live Public News