فلسطینیوں نے امریکی صدر ٹرمپ کا ’غزہ امن منصوبہ‘ مسترد کردیا

فلسطینیوں نے امریکی صدر ٹرمپ کا ’غزہ امن منصوبہ‘ مسترد کردیا

(ویب ڈیسک )مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کردیا۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کیہ فلسطینی عوام کوئی نیا مینڈیٹ قبول نہیں کریں گے، اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی بین الاقوامی قانون سے پیچھے ہٹیں گے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی کنارے کے علاقوں ہیبرون اور رام اللّٰہ میں مقیم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر  ٹرمپ اورصیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات سے پہلے اب 150 سے زیادہ ممالک نے فلسطینی حق، فلسطینیوں کے وجود کے حق کو تسلیم کر لیا ہے لیکن بدقسمتی سے کل کی ملاقات میں فلسطینی مسئلے پر بالکل بھی بات نہیں کی گئی۔

ایک اور فلسطینی نے کہا کہ یہ نئےطریقہ کار کے ساتھ نیا ’کلونیلازم‘ ہے جس میں فلسطین کی آزادی کے تمام اصول کل منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

رام اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نے کہا کہ لوگ ٹرمپ کے منصوبے کے منتظر نہیں، لوگ عملی اقدامات، آزادی اور عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News