جامعہ پشاور میدان جنگ بن گیا، طلباء کا ڈنڈوں، گھونسوں کا استعمال،ویڈیو وائرل

جامعہ پشاور میدان جنگ بن گیا، طلباء کا ڈنڈوں، گھونسوں کا استعمال،ویڈیو وائرل
کیپشن: Jamia Peshawar became a battlefield, students using sticks, punches, video viral

ویب ڈیسک: جامعہ پشاور میدان جنگ بن گیا۔ جہاں طلباء گروپوں میں لڑائی کے بعد ڈنڈوں، گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جامعہ پشاور میں طلباء نے ڈیپارٹمنٹ کو اکھاڑہ بنا دیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

طلباء نے بتایا کہ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء ٹور کے دوران آپس میں لڑے تھے۔ گزشتہ روز ٹور سے واپسی پر دوبارہ یونیورسٹی میں دست و گریباں ہوئے۔

بتایا گای ہے کہ چوتھے  اور چھٹے سمسٹر کے طلباء کا معمولی سی بات پر ایک دوسرے سے اختلاف ہواتھا۔ تاہم ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک جھگڑے کا نوٹس نہیں لیا۔ 

طلباء نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایسے واقعات طلباء کی تعلیم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو ایسے واقعات معمول بن جائیں گے۔ 

Watch Live Public News