آسٹریلیا کے جنگلات میں سب سے وزنی ، نئی قسم کا کیڑ ادریافت، ویڈیو وائرل

آسٹریلیا کے جنگلات میں سب سے وزنی ، نئی قسم کا کیڑ ادریافت، ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے بارشوں والے گھنے جنگلات میں سائنسدانوں نے اب تک کا سب سے وزنی اور منفرد کیڑا دریافت کرلیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب الخلقت کیڑا ظاہری طور پر ٹڈے جیسا ہے، جبکہ اس کے پروں کی ساخت کسی بڑی تتلی سے مشابہت رکھتی ہے۔ کیڑے کی جسامت غیر معمولی ہے، جس نے ماہرین اور عوام کو حیران کر دیا۔

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے مطابق دریافت ہونے والے اس کیڑے کا وزن 44 گرام ہے جبکہ اس کی لمبائی تقریباً 16 انچ ریکارڈ کی گئی ہے، جو اسے ملک کا سب سے بھاری کیڑا بناتا ہے۔

Watch Live Public News